ابنا: پولیس ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب جاوید اقبال نے بدھ کی شب امریکی قونصل جنرل کے افطارڈنر میں شرکت کرنے والے افسران سے جواب طلب کرلیا ہے۔ دوسری طرفڈی آئی جی آپریشنز نے مذکورہ افسران کا دفاع کرتے ہوئے موقف اختیار کیاہے کہ انکا اقدام پاکستانی روایات کے عین مطابق تھا ، وہ خود بھی ڈنر میں مدعوتھے مگرمصروفیت کی وجہ سے شامل نہ ہوسکے، انکا کہناتھاکہ سکیورٹی مسائل پر پہلے بھی امریکیوں سے کوآرڈی نیشن رہتا ہے، پہلے بھی چین آف کمانڈز بھی جاتی رہی ہیں جن میں آئی جی عہدہ کے افسران بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ بدھ کی شب امریکی قونصل جنرل کارمیلا کانرائے نے لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر اعلیٰ پولیس افسروں کے اعزاز میں افطار ڈنردیا تھا جس میں متعدد افسران نے حکومت کو اطلاع دیئے بغیر اس تقریب میں شرکت کی ،ان افسران میں ڈی آئی جی خادم حسین بھٹی ، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب عارف نواز ، وی وی آئی پی سیکیورٹی کے ایس ایس پی وقاص اسلم ، ایس ایس پی ایڈمن طارق عباس قریشی، ایس ایس پی ایلیٹ فورس میجر ریٹائرڈ شہریاراور دیگرافسران شامل تھے۔۔۔۔۔۔۔۔
/110